پاکستان میں سالانہ کتنے ریزر استعمال ہوتے ہیں؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

پاکستان میں 16 سال سے زائد عمر کے مردوں کی سالانہ شیوِنگ مصنوعات کی کھپت کا تخمینہ 26 یونٹس ہے، جو مقامی مارکیٹ میں بڑی طلب کا مظہر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں سالانہ کتنے ریزر استعمال ہوتے ہیں؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان میں شیوِنگ مصنوعات کی کھپت اور پیداوارکے اعداد و شمار میں حیران کن انکشاف ہے کہ 16 سال سے زائد عمر کے پاکستانی ممکنہ طور پر اوسطاََ 26 ریزر سالانہ استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان میں  16 سال سے زائد عمر کے مردوں کی آبادی تقریباً 58 ملین ہےاورمحتاط تخمینے کے مطابق ملکی سطح پر شیوِنگ مصنوعات کی مجموعی کھپت 1ارب 80 کروڑ سے زائد ہے۔ دستیاب رپورٹس کے مطابق ٹریٹ کارپوریشن نے اپنے حالیہ مالی سال میں شیوِنگ مصنوعات کے تقریباً 1 ارب 52 کروڑ یونٹس تیار کیے، جو ملکی سطح پر سب سے بڑی پیداوار شمار کی جاتی ہے۔

صنعتی رپورٹس کے مطابق بلیڈز اور سیفٹی ریزرز کی ملکی مارکیٹ میں ٹریٹ کا حصہ تقریباً 85 فیصد ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں روزمرہ شیوِنگ کی بڑی طلب مقامی صنعت کے ذریعے پوری کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کھپت ملک میں کم قیمت مگر بلند حجم والی صارف منڈی کی ایک واضح مثال ہے، جو خاموشی سے اربوں یونٹس کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

 

دیگر متعلقہ خبریں