یو اے ای نے غذائی تحفظ کے خدشات کے باعث بچوں کے فارمولا دودھ کو مارکیٹ سے احتیاطاً ہٹانے کا حکم دیا۔
ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے غذائی تحفظ کے خدشات کے باعث معروف برانڈ کے بچوں کے فارمولا دودھ کو احتیاطاً مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ ایمرٹس ڈرگ اسٹیبلشمنٹ نے یہ اعلان بدھ کی رات کیا، جس کے تحت نوزائیدہ بچوں کے لیے پانچ پراڈکٹس کو واپس منگوانے کا کہا گیا ہے۔
اس اقدام کی وجہ دودھ میں Bacillus cereus بیکٹیریا کے معمولی آثار کی موجودگی بتائی گئی، جو بعض اوقات زہریلا مادہ پیدا کر سکتا ہے اور بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
یہ مسئلہ پہلے یورپ، افریقا، ایشیا اور امریکا میں بھی سامنے آیا، اور وہاں بھی کچھ بیچز واپس منگوائے گئے۔
اب تک یو اے ای میں اس دودھ سے کسی بچے میں کوئی بیماری یا منفی اثر کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم سعودی عرب، کویت اور قطر نے بھی فروخت پر پابندی عائد کی ہے۔
ماہرین نے ہدایت دی ہے کہ اگر بچوں میں شدید علامات ظاہر ہوں تو فوراً اسپتال لے جائیں، تاہم کچھ دیر انتظار کے بعد بھی کوئی علامت نہ ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔















