لاہور ہائیکورٹ کا نہر کنارے درختوں کی کٹائی پر شدید برہمی کا اظہار

لاہور ہائیکورٹ نے نہر کنارے درختوں کی کٹائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ کا نہر کنارے درختوں کی کٹائی پر شدید برہمی کا اظہار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ہسپتال کے قریب نہر کنارے درختوں کی کٹائی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون کی درخواست پر سماعت کے دوران یہ اقدام اٹھایا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نہر کے کنارے درخت کاٹے گئے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ درختوں کی کٹائی پر ایس ایچ او کو بلا کر ایف آئی آر درج کی جائے گی اور اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ سوموار کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے پارکس کو ریسٹورنٹس کے لیے استعمال کرنے پر بھی اعتراض کیا اور پی ایچ اے کو پارکس کے حوالے سے نئی پالیسی بنانے کا کہا ہے۔

عدالت نے محکمہ ماحولیات سے بھی صنعتی یونٹس کی آلودگی کے بارے میں رپورٹ طلب کی اور بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر 141 صنعتی یونٹس کو بند کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں