لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہوں گے، 27 امیدوار مختلف نشستوں پر مدمقابل ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل منعقد ہوں گے، جس میں 27 امیدوار مختلف نشستوں کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ ان انتخابات کا انعقاد بائیو میٹرک طریقے سے کیا جائے گا۔ کل 15851 رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے، جس کے لیے 11 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
صدر کی نشست پر ادیب اسلم بھنڈر، شاہد جمال بٹ اور عرفان حیات باجوہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نائب صدر کی نشست کے لیے چودھری ایم مشتاق، حافظ مشتاق نعیمی، شیخ کاشف علی، میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی مدمقابل ہوں گے۔
نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر آصف کنول خان، ایم نوید حنیف کمبوہ اور کاشف صدیق گجر میں مقابلہ ہوگا، جبکہ نائب صدر کینٹ سیٹ پر زاہد محمود گل اور عمران اولکھ مدمقابل ہوں گے۔
سیکرٹری کی نشست پر چودھری افنان منور، رضوان ارشد بوبک، شعیب اشرف بھٹی اور ملک فہد نثار کھوکھر میں مقابلہ ہوگا۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر اسد عباس، ثمینہ بسرہ اور سلمان رحیم کھوکھر جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر زہیب خان اور یاسر نذیر پڈھیار مدمقابل ہوں گے۔
لائبریری سیکرٹری کی نشست پر ارشد چدھڑ، ایم فریاد چودھری، ثمینہ کھوکھر، طالب نقوی اور نعمان علی گورایا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ آڈیٹر کی نشست پر راحیلہ حفیظ رانا پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔















