خیبرپختونخوا میں بیوروکریسی میں اچانک بڑے پیمانے پر تبادلے

خیبرپختونخوا میں 40 سے زائد اعلیٰ افسران کے تبادلے ہوئے، مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر اپوزیشن نے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں بیوروکریسی میں اچانک بڑے پیمانے پر تبادلے

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں ایک ہی دن میں 40 سے زائد اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے ہوئے۔ حکومت خیبرپختونخوا کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر کے مختلف محکموں کے سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز اور منیجنگ ڈائریکٹرز کے تبادلے کیے۔ ان اچانک تبادلوں سے انتظامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تقرریوں کے پیچھے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آ رہے ہیں، جن کے مطابق افسران سے مبینہ کروڑوں روپے وصول کیے گئے۔ اپوزیشن اور سول سوسائٹی نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ حکومت کی خاموشی نے سوالات کو جنم دیا ہے۔ اچانک تبادلوں سے سرکاری امور متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں