لاہور رائیونڈ میں انسانی گُردے فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار۔ گروہ شہریوں کو پیسوں کا لالچ دے کر گُردے فروخت کرنے پر مجبور کرتا تھا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس نے انسانی گُردے فروخت کرنے والے منظم گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ گروہ غریب شہریوں کو پیسوں کا لالچ دے کر گُردے فروخت کرنے پر مجبور کرتا تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جو معصوم شہریوں کو مالی مشکلات کا فائدہ اٹھا کر پیسوں کا جھانسہ دیتا تھا۔ ملزم متاثرہ شہریوں کو اسلام آباد میں قائم ایک نجی کلینک میں لے جاکر ان کا گُردہ نکال لیتا تھا۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم نے ایک شہری کو 3 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرکے اس کا گردہ نکالا، جس کے بعد متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ معاملے کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ گروہ میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔














