لاس اینجلس کے سی ای او جون ہو ہر ہفتے 3 ہزار ڈالر خرچ کر کے ملازمین کو لنچ فراہم کرتے ہیں، جسے وہ اپنی زندگی کی بہترین سرمایہ کاری کہتے ہیں۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نوجوان سی ای او جون ہو نے اپنی کمپنی کے ملازمین کے لیے ہر ہفتے 3 ہزار ڈالر کا لنچ فراہم کرکے ورک کلچر میں نئی مثال قائم کی ہے۔ وہ اس خرچ کو اپنی زندگی کی بہترین سرمایہ کاری قرار دیتے ہیں۔
جون ہو کا کہنا ہے کہ اعلیٰ کارکردگی والی ٹیم وہی ہوتی ہے جو خود کو اچھا محسوس کرتی ہو۔ ان کے مطابق ایسی فضا پیدا کرنا ضروری ہے جہاں لوگ خود کو آزاد اور بااعتماد محسوس کریں تاکہ وہ اپنا بہترین کام کر سکیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ تصاویر میں جون اپنی ٹیم کے ساتھ خوشگوار ماحول میں وقت گزارتے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور دیگر دفاتر کو بھی اس طرزِ فکر سے متاثر ہونے کی ترغیب دی۔
جون ہو نے یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا اور اسٹینفورڈ گریجویٹ اسکول آف بزنس سے تعلیم حاصل کی ہے اور انہوں نے 2021 میں اپنی کمپنی قائم کی۔ ان کا کہنا ہے کہ کامیاب ادارے انسانوں سے بنتے ہیں، نہ کہ عمارتوں یا سہولیات سے۔












