چینی سفارتخانے نے امریکا میں چین کی ترقی کو خطرہ قرار دینے والے مغربی بیانیے پر طنزیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں چین کی معاشی برتری کا مذاق اڑایا گیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں چینی سفارتخانے نے چین کی ترقی کو خطرہ قرار دینے والے مغربی بیانیے کے خلاف طنزیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں چین کی معاشی اور تکنیکی ترقی کو مغربی بیانیے کے مطابق ‘خطرہ’ قرار دیا گیا ہے اور اس کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ویڈیو میں الیکٹرک گاڑیوں، سولر پینلز، بیٹریوں اور مینوفیکچرنگ میں چین کی برتری کو نمایاں کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ویڈیو میں ظاہر کیا گیا کہ امریکا ایک طرف چین کی ترقی سے خوفزدہ ہے جبکہ دوسری طرف سستی چینی مصنوعات پر انحصار بھی کرتا ہے۔












