برطانیہ،ویسٹ مڈلینڈز میں برفانی طوفان سے شدید برفباری

برطانیہ کے ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں برفانی طوفان گوریٹی کی وجہ سے دہائی کی شدید ترین برفباری ہوئی، جس کے باعث برمنگھم ائیرپورٹ بند کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ،ویسٹ مڈلینڈز میں برفانی طوفان سے شدید برفباری

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کے اثرات کے باعث ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی۔

طوفان کے سبب 100 میل فی گھنٹہ کی ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے برمنگھم ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے رن وے بند کرنا پڑا۔

کارنوال میں بھی 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ گئے، اور انتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

لندن میں بھی سخت موسم کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں، جبکہ ویسٹ مڈلینڈز میں طوفان گوریٹی کے لیے ایمبر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں