تحریک تحفظ آئین پاکستان نے نواز شریف کو دوبارہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو تقویت دینے کے لیے شمولیت کی دعوت دی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مل کر چلنے کی دعوت دی ہے۔ لاہور میں زمان پارک میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نواز شریف کو دوبارہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو تقویت دینا چاہیے۔
محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ اگر ہم سب نے مل کر ہمت کی تو عمران خان جیل سے نکلے گا اور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ قانون کے مطابق عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کے خلاف نکلے ہیں اور ہر اس ادارے کے مخالف ہیں جو آئین کی مخالفت کرتا ہے۔
اپوزیشن رہنما نے کہا کہ 8 فروری کو پاکستان بند کریں گے اور مذاکرات تب ہوں گے جب آئین کی بالادستی ہوگی۔
قبل ازیں، محمود خان اچکزئی اور دیگر اپوزیشن اراکین زمان پارک پہنچے جبکہ ان کے قافلے کو متعدد مقامات پر روکا گیا اور حکومت پر متعدد کارکنوں کی گرفتاری کا الزام عائد کیا۔















