اسکاٹ لینڈ کے اورکنی جزائر میں ویسٹری اور پاپا ویسٹری کے درمیان دنیا کی سب سے چھوٹی پرواز 53 سیکنڈ میں مکمل ہوتی ہے۔
اسکاٹ لینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسکاٹ لینڈ کے اورکنی جزائر میں دنیا کی سب سے چھوٹی شیڈولڈ مسافر پرواز ویسٹری اور پاپا ویسٹری کے درمیان روزانہ چلتی ہے۔
یہ مختصر ترین روٹ صرف 1.7 میل کا فاصلہ طے کرتا ہے اور عام طور پر 53 سیکنڈ میں مکمل ہو جاتا ہے، حالانکہ سرکاری طور پر اس کے لیے 90 سیکنڈ کا وقت مقرر ہے۔
یہ پرواز لوگن ایئر کی جانب سے برٹن نارمن بی این-2 آئی لینڈر طیارے کے ذریعے چلائی جاتی ہے، جو مختصر فاصلے اور مشکل موسمی حالات میں آپریشن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے پرواز کے وقت میں کمی ہوتی ہے، جو فیری سروس کے مقابلے میں زیادہ تیز ثابت ہوتی ہے، کیونکہ خراب سمندری حالات میں فیریز تاخیر کا شکار ہو جاتی ہیں یا منسوخ ہو جاتی ہیں۔
پل کی تعمیر عملی نہیں سمجھی جاتی، کیونکہ اس کے لیے بہت زیادہ لاگت آئے گی اور دونوں جزیروں کی مجموعی آبادی صرف 600 افراد پر مشتمل ہے۔













