ملالہ یوسفزئی کا جنگ زدہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے امداد

ملالہ یوسفزئی نے غزہ، سوڈان اور کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے تین لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے؛ تعلیم ان کے لیے امید کی کرن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملالہ یوسفزئی کا جنگ زدہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے امداد

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے نئے سال کے آغاز پر جنگ زدہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے تین لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ملالہ فنڈ کی جانب سے یہ امداد غزہ، سوڈان اور کانگو میں تعلیمی سہولیات کی بحالی اور لڑکیوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تنازعات اور جنگی حالات میں زندگی گزارنے والی لڑکیاں شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، مگر تعلیم ان کے لیے امید کی کرن ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان لڑکیوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں اور حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق کا احترام اور تحفظ یقینی بنائیں۔

ملالہ نے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ جنگی جرائم کے مرتکب عناصر کو عالمی قوانین کا پابند بنائیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا بھرپور ساتھ دیں۔

دیگر متعلقہ خبریں