فارورڈ سپورٹس نے سعودی عرب میں ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اقدام سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ 2034 کی تیاریوں کے تحت ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی کمپنی فارورڈ سپورٹس نے سعودی عرب میں اپنا ہیڈکوارٹر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے فارورڈ سپورٹس انڈسٹریز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی عرب میں ہیڈکوارٹر کے قیام کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے، جس سے مملکت میں سپورٹس سے متعلق صنعتی صلاحیت کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔















