جی میل میں جیمنائی اے آئی کے نئے فیچرز کی شمولیت

گوگل نے جی میل میں جیمنائی اے آئی کے فیچرز شامل کیے ہیں، جن میں مفت اور سبسکرپشن دونوں کے تحت دستیاب آپشنز موجود ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جی میل میں جیمنائی اے آئی کے نئے فیچرز کی شمولیت

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے جی میل میں جیمنائی اے آئی فیچرز شامل کیے ہیں، جن میں سے کچھ مفت اور کچھ سبسکرپشن کے تحت دستیاب ہوں گے۔

جی میل کے نئے فیچرز میں ‘اے آئی اوور ویوز’ شامل ہے، جو سرچ بار میں پیغامات کے بارے میں سوالات کے جوابات فراہم کرے گا۔ یہ فیچر مفت ورژن میں میل تھریڈز کی سمری بھی دے گا۔

ایک اور اہم فیچر ‘پروف ریڈر’ ہے، جو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہو گا، اور یہ ای میلز کی گرامر، الفاظ کے انتخاب اور جملوں کے اسٹرکچر میں بہتری کے مشورے دے گا۔

‘اے آئی ان باکس’ فیچر ای میلز کی بھرمار کی صفائی کے لیے استعمال ہو گا تاکہ صارفین اہم پیغامات پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ یہ فیچر بھی سبسکرائبرز کے لیے مخصوص ہوگا۔

مفت صارفین کے لیے ‘ہیلپ می رائٹ’ اور ‘سجیسٹڈ رئیپلائیز’ فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن سے صارفین جیمنائی کو ای میلز اور جوابات تحریر کرانے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق، یہ فیچرز پہلے امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے اور آئندہ مہینوں میں دیگر ممالک میں متعارف کرائے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں