عیدروس الزبیدی یمن سے صومالی لینڈ کے راستے فرار ہوگئے

عیدروس الزبیدی، ایس ٹی سی کے سربراہ، یمن سے صومالی لینڈ کے راستے فرار ہوگئے ہیں، سعودی اتحاد نے یہ دعویٰ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عیدروس الزبیدی یمن سے صومالی لینڈ کے راستے فرار ہوگئے

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ علیحدگی پسند سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ عیدروس الزبیدی یمن سے فرار ہوگئے ہیں۔ سعودی اتحاد کے مطابق الزبیدی صومالی لینڈ کے راستے متحدہ عرب امارات فرار ہوگئے ہیں۔

سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ عیدروس الزبیدی بدھ کی شب عدن سے ایک بحری جہاز کے ذریعے روانہ ہوئے جو صومالی لینڈ کی بندرگاہ بربرہ پہنچا، بعد ازاں الزبیدی اماراتی افسران کے ہمراہ ایک طیارے میں سوار ہو کر صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو پہنچے۔ طیارے نے خلیج عمان کے اوپر اپنا ٹرانسپونڈر بند کر دیا تھا جو ابو ظبی کے الریف فوجی ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے تقریباً دس منٹ قبل دوبارہ فعال کیا گیا۔

صومالیہ کے امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ وہ ایسی اطلاعات کی تحقیقات کر رہے ہیں جن میں ایک ‘مفرور سیاسی شخصیت’ کی نقل و حرکت کے لیے صومالیہ کی فضائی حدود اور ہوائی اڈوں کے مبینہ غیر مجاز استعمال کا ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل نے ابتدا میں شمالی یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا ساتھ دیا تھا لیکن اب جنوبی یمن میں ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی حامی ہے۔ سعودی اتحاد نے ایس ٹی سی کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں اور یمن کی حکومتی فورسز نے عدن شہر کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں