بیرسٹر گوہر علی خان نے مذاکرات کے لیے خان صاحب سے ملاقات کی درخواست کی ہے تاکہ حالات میں بہتری ممکن ہو سکے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات میں سنجیدگی ہے تو خان صاحب سے ملاقات کروائیں، بصورت دیگر حالات میں بہتری کیسے ممکن ہوگی۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار صرف اچکزئی صاحب کو دیا ہے، اور پی ٹی آئی کی کوئی مذاکراتی کمیٹی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں واحد اپوزیشن پی ٹی آئی ہے اور اس کی قیادت سے ملاقات ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی اور خان صاحب سے ملاقات ضروری ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو لوگ اپنی طرف سے مذاکرات کی کوشش کرتے ہیں، ان کی مذمت نہیں کرتے، لیکن خود سے مذاکرات میں شامل نہیں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات ابھی ڈیڈ اینڈ پر ہیں اور واپسی کا راستہ واضح نہیں۔















