وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور خوارج کو ہمسایہ ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور خوارج کو ہمسایہ ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیر اعظم نے کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے بلوچستان حکومت کی ترقی کے فروغ اور امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردی نے مشکلات پیدا کیں، مگر دشمن کو سبق سکھایا جائے گا۔
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی پر بریفنگ دی۔















