بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے انکار

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے انکار کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیش نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے انکار کر دیا

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے انکار کر دیا ہے۔

بی سی بی نے آئی سی سی کو شواہد کے ساتھ تفصیلی جواب دیا جس میں ٹیم، میڈیا پرسنز اور فینز کی سکیورٹی کے خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔

حکومتی مؤقف اور بیانات کو بھی خط کے ساتھ پیش کرتے ہوئے بی سی بی نے ٹیم کی سکیورٹی کے متعلق تحفظات کو دہرایا ہے۔

بھارت میں انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد بی سی بی نے کہا تھا کہ بھارت محفوظ نہیں، اور ان کی ٹیم وہاں نہیں جائے گی۔

بنگلہ دیشی حکومت نے بھی سکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارت جانے سے انکار کیا ہے۔ بی سی بی نے میچز کی منتقلی کی درخواست بھی کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں