نادرا نے ریکارڈ میں تبدیلی کے لیے نئی سہولت متعارف کرائی

نادرا نے شہریوں کو گھر بیٹھے ریکارڈ میں تبدیلی کی سہولت فراہم کر دی، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے یہ ممکن ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نادرا نے ریکارڈ میں تبدیلی کے لیے نئی سہولت متعارف کرائی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے گھر بیٹھے ریکارڈ میں تبدیلی کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ اب شہری بغیر دفتر جائے، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے نادرا ریکارڈ میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

نادرا پاکستانی شہریوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔ ادارے نے جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدام کیے ہیں، جن میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ شامل ہے۔

یہ ایپ اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ریکارڈ میں ترمیم کی سہولت دیتی ہے۔ شہری اپنے قومی شناختی کارڈ یا نائیکوپ کی نان پرنٹ ایبل معلومات میں ترمیم ویڈیو ہدایات کے مطابق گھر بیٹھے کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں