امریکی امیگریشن اہلکار کی فائرنگ سے خاتون ہلاک

منیاپولس میں امیگریشن اہلکار کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔ میئر نے کارروائی کو غیر ضروری قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی امیگریشن اہلکار کی فائرنگ سے خاتون ہلاک

منیاپولس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔ یہ واقعہ بدھ کے روز امیگریشن کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران پیش آیا جب ایک گاڑی کو روکا گیا۔

وفاقی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ دفاع میں کی گئی تھی۔ تاہم، منیاپولس کے میئر جیکب فرے نے اس کارروائی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے امیگریشن حکام کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کو سر میں گولی ماری گئی۔

متوفیہ کی شناخت رینی نِکول میکلن گُڈ کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک بچے کی ماں تھیں اور سوشل میڈیا پر شاعرہ اور مصنفہ کے طور پر متعارف تھیں۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جن میں اہلکار کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور مظاہرین نے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ منیسوٹا کے گورنر ٹم والٹز نے نیشنل گارڈ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کا ذمہ دار مظاہرین کو قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں