امریکا نے 66 عالمی اداروں سے مالی تعاون ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 66 بین الاقوامی اداروں سے مالی تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں اقوام متحدہ کی تنظیمیں شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے 66 عالمی اداروں سے مالی تعاون ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی 66 تنظیموں سے امریکا کی علیحدگی اور ان کی مالی معاونت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ادارے امریکی قومی مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں اور ان پر کی جانے والی اخراجات کا کوئی واضح فائدہ نہیں۔

اعلان کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ سے بھی علیحدگی اختیار کر رہا ہے، جو صنفی مساوات اور خاندانی منصوبہ بندی جیسے موضوعات پر کام کرتے ہیں۔

امریکا کے 35 بین الاقوامی ادارے جو اقوام متحدہ کا حصہ نہیں، ان سے بھی علیحدگی اختیار کی جا رہی ہے، جس میں انٹرگورنمنٹل پینل آن کلائمٹ چینج شامل ہے۔

امریکا نے گزشتہ سال اقوام متحدہ کے عالمی ماحولیاتی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی، جو ٹرمپ کی دیرینہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں