علی ترین نے پی ایس ایل کی نیلامی میں شرکت سے معذرت کر لی

علی ترین نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، نیلامی آج اسلام آباد میں ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علی ترین نے پی ایس ایل کی نیلامی میں شرکت سے معذرت کر لی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خاندان سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس عمل میں حصہ نہیں لیں گے۔ نیلامی آج اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی، جہاں دو کامیاب پارٹیاں مختلف شہروں کی ٹیموں کا انتخاب کر سکیں گی۔

علی ترین نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ان کا سفر محض کرکٹ ٹیم کی ملکیت تک محدود نہیں تھا بلکہ یہ جنوبی پنجاب کی آواز بننے کا موقع تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل میں شامل ہوئے تو اسی مقصد کے تحت آئیں گے۔ علی ترین نے نئی ٹیموں کے لیے بولی میں حصہ لینے والوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں