ایف آئی اے کی کارروائی سے ایران جانے کی کوشش ناکام، 24 گرفتار

ایف آئی اے نے ایران جانے کی کوشش میں 24 افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف آئی اے کی کارروائی سے ایران جانے کی کوشش ناکام، 24 گرفتار

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش ناکام بنائی اور 24 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار شدگان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، جن میں 12 گوجرانوالہ، 3 راجن پور، 2 مظفر گڑھ اور باقی سرگودھا، قصور، گجرات، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان اور رحیم یار خان کے رہائشی ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کا ارادہ ایران سے آگے دیگر ممالک غیر قانونی طور پر جانے کا تھا۔ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں