ساہیوال میں آٹے کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے ہیں، 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے میں دستیاب ہے۔
ساہیوال: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ساہیوال میں آٹے کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان وسیم سیال نے بتایا ہے کہ شہر میں سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ 23000 آٹے کے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں اور سرکاری نرخ نامہ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
سرکاری نرخ کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہے۔















