عثمان خواجہ نے سڈنی میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ کھیلا مگر یادگار نہ بنا سکے، ایشیز سیریز میں آسٹریلیا نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کے معروف بلے باز عثمان خواجہ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے آخری میچ کو یادگار نہ بناسکے۔ ایشیز سیریز کے اس آخری مقابلے میں آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی لیکن خواجہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے عثمان خواجہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا جب وہ آخری بار بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے۔ کریز پر پہنچ کر ان کے ساتھی کھلاڑی مارنس لبوشین نے ان کا گلے لگا کر استقبال کیا۔
عثمان خواجہ پہلی اننگز میں 17 اور دوسری اننگز میں صرف 6 رنز بناسکے۔ آؤٹ ہو کر واپس جاتے ہوئے انہوں نے میدان میں سجدہ شکر ادا کیا، اس دوران ان کی اہلیہ ریچل خواجہ کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔















