بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز کے معیار پر پورا

بلوچستان میں ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق صرف 11 اسپتال معیار پر پورا اترتے ہیں، جبکہ 1529 اسپتال بنیادی معیار پر پورا نہیں اترتے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز کے معیار پر پورا

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ ان میں 2 سرکاری اور 9 نجی اسپتال شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان 11 اسپتالوں کو ایس او پیز کے مطابق طبی سہولتوں کی فراہمی پر لائسنس دیا گیا ہے، جبکہ 1540 رجسٹرڈ اسپتالوں، لیبارٹریز اور طبی مراکز میں سے 1529 علاج کے بنیادی معیار پر پورا نہیں اترتے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نے انکشاف کیا کہ کچھ سرکاری اسپتال بھی بغیر لائسنس کے چل رہے ہیں، جس پر حکام نے ناقص معیار اور مریضوں کی حفاظت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں