پاکستان خطے کے ممالک سے 5G سروسز کے اجرا میں پیچھے ہے، اسپیکٹرم کی قلت رکاوٹ ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان خطے کے تقریباً تمام ممالک کے مقابلے میں 5G سروسز کے اجرا میں پیچھے رہ گیا ہے۔
عالمی سطح پر 5G کا آغاز 2019 میں ہو چکا ہے، مگر پاکستان اب تک اس نئی ٹیکنالوجی سے محروم ہے۔ افغانستان کے سوا کوئی دوسرا ملک ایسا نہیں جہاں 5G پر پیش رفت نہ ہو۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ذرائع کے مطابق پاکستان اس وقت صرف 274 میگا ہرٹز موبائل اسپیکٹرم پر کام کر رہا ہے، جو خطے میں سب سے کم ہے۔
یہ صورت حال مزید تشویشناک ہو جاتی ہے کیونکہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک ہے اور یہاں 20 کروڑ سے زائد براڈ بینڈ صارفین موجود ہیں۔
ذرائع نے واضح کیا کہ پی ٹی اے کی جانب سے دیا گیا اسپیکٹرم ٹیکنالوجی نیوٹرل ہوتا ہے، جسے 2G تا 5G استعمال کیا جا سکتا ہے، مگر محدود اسپیکٹرم اور 5G ڈیوائسز کی کمی نے پیش رفت کو سست کر رکھا ہے۔















