فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لاہور میں قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا، پاک فوج خودمختاری و سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مستقبل کی جنگوں کی تیاری اور جدت اپنانے پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے لاہور کے سی ایم ایچ میں ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔ افسران سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور ملک کی خودمختاری و استحکام کے لیے ثابت قدم ہے۔















