نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی کے نرخوں میں 93 پیسے کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ کمی نومبر 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں اس کمی کا فائدہ ملے گا، جبکہ لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔















