پی ٹی آئی وفد آج اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کرے گا، ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا مطالبہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی وفد نے آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر کی قیادت میں اجلاس ہوا جس میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر اور جنید اکبر نے شرکت کی۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر کو مذاکرات کا گرین سگنل دیا ہے، حکومتی وفد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ تاہم، حکومتی ذرائع کے مطابق مذاکرات صرف پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے ہوں گے۔
دوسری جانب اسپیکر آفس ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک تحریک انصاف نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا، اسپیکر نے پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھی ہے اور اپوزیشن کی رضا مندی پر اجلاس بلائیں گے۔














