979 ارب روپے مالیت کے حکومتی ٹی بلز نیلامی میں فروخت

حکومت نے 979 ارب روپے کے ٹی بلز سٹیٹ بینک کی نیلامی میں فروخت کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
979 ارب روپے مالیت کے حکومتی ٹی بلز نیلامی میں فروخت

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومتی نیلامی میں 979 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق، حکومت نے ایک ماہ کے 87.2 ارب روپے کے ٹی بلز 10.20 فیصد کٹ آف پر فروخت کیے، جبکہ ایک ماہ کی کٹ آف ایلڈ میں 28.6 بیسز پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ تین ماہ کے 79.6 ارب روپے کے بلز 10.15 فیصد کٹ آف پر فروخت ہوئے۔

سٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ چھ ماہ کے 51.6 ارب روپے کے بلز 10.158 فیصد کٹ آف ایلڈ پر فروخت کیے گئے، جبکہ 12 ماہ کے 760.9 ارب روپے کے بلز 10.159 فیصد کٹ آف پر فروخت ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں