لاہور میں بسنت کے دوران 105 عمارتوں کو خطرناک قرار

لاہور میں بسنت کی تقریبات کے دوران 105 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، جبکہ پتنگ بازی کے لیے مخصوص دن اور سامان کی اجازت دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت کے دوران 105 عمارتوں کو خطرناک قرار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ اندرون شہر کی 105 عمارتوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی والڈ سٹی نجم الثاقب نے بتایا کہ ان خستہ حال چھتوں پر پتنگ بازی روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

لاہور میں بسنت 2026ء کے لیے باضابطہ اجازت مل چکی ہے جس کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت کے موقع پر پتنگ بازی 6 سے 8 فروری 2026ء کے دوران کی جا سکے گی اور صرف منظور شدہ معیاری سامان استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

پتنگ بازی کے سامان کی تیاری اور تجارت 30 دسمبر 2025ء سے 8 فروری 2026ء تک مجاز قرار دی گئی ہے، جبکہ عوام کو سامان کی فروخت یکم فروری سے 8 فروری 2026ء تک ممکن ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں