نیدرلینڈزمیں مصنوعی ذہانت سے تیار شادی کے عہد پر مبنی نکاح عدالت نے کالعدم قرار دے دیا

نیدرلینڈز کی عدالت نے اے آئی سے تیار عہد پر مبنی شادی کو غیر قانونی قرار دیا، کیونکہ جوڑا قانونی اعلان میں ناکام رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیدرلینڈز میں اے آئی کی مدد سے تیار شدہ شادی غیر قانونی قرار

زوولے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیدرلینڈز کی عدالت نے اے آئی کی مدد سے تیار کیے گئے شادی کے عہد پر مبنی شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جوڑا قانونی طور پر لازم شادی کا باضابطہ اعلان کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث نکاح قانونی حیثیت حاصل نہیں کر سکا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اپریل 2025 میں زوولے میں جوڑے نے غیر رسمی سول تقریب کے ذریعے شادی کی، جہاں انہوں نے ایک دوست سے تقریب کی ذمہ داری لینے کو کہا۔ اس دوست نے شادی کے عہد تیار کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی مدد حاصل کی۔

زوولے کی عدالت نے واضح کیا کہ ڈچ قانون کے تحت شادی کے وقت فریقین کو تمام قانونی ذمہ داریاں قبول کرنے کا اعلان کرنا ہوتا ہے، جو اس تقریب میں نہیں کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ اے آئی سے تیار کیے گئے عہد میں جذباتی جملے شامل تھے، جیسے ایک دوسرے کا ساتھ دینے، محبت کرنے اور مشکل وقت میں ساتھ نبھانے کے وعدے، جو قانونی تقاضے پورے نہیں کرتے۔

جوڑے نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں شادی کی اصل تاریخ برقرار رکھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ تاریخ کی تبدیلی ان کے لیے جذباتی طور پر تکلیف دہ ہوگی، تاہم عدالت نے قانون کی پیروی کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں