چینی ریفائنریاں وینزویلا کے بعد ایرانی خام تیل کی جانب متوجہ

چینی ریفائنریز، وینزویلا سے تیل کی ترسیل رکنے کے باعث ایرانی خام تیل کی جانب منتقل ہو رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی ریفائنریز ایرانی خام تیل کی جانب بڑھ رہی ہیں

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکہ کی پابندیوں کے بعد چینی نجی ریفائنریز وینزویلا سے تیل کی ترسیل میں کمی کے باعث ایرانی بھاری خام تیل سمیت دیگر ذرائع کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وینزویلا کا تیل واشنگٹن فروخت کرے گا، جس سے چین کو سستا تیل فراہم کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چین نے یومیہ 3 لاکھ 89 ہزار بیرل وینزویلا کے خام تیل کی درآمد کی جو اس کی سمندری درآمدات کا تقریباً 4 فیصد تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس اور ایران سے خام تیل کی وافر دستیابی کے باعث چینی ریفائنرز زیادہ قیمت دینے پر مجبور نہیں ہوں گے۔ ایرانی خام تیل برینٹ کے مقابلے میں کم قیمت پر دستیاب ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں