متحدہ عرب امارات میں 18 سال کی عمر بلوغت قرار دے دی گئی، نوجوان قانونی اور مالی فیصلے خود کر سکیں گے۔
ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ ہو گیا ہے جس کے تحت 18 سال کی عمر کو قانونی بلوغت قرار دیا گیا ہے۔ اب نوجوان مالی اور قانونی فیصلے سرپرست کی اجازت کے بغیر کر سکیں گے۔
اس سے قبل قانونی بلوغت کی عمر 20 سال تھی، مگر اب 18 سال کے نوجوان معاہدے کرنے، قرض لینے اور جائیداد خریدنے کے مجاز ہوں گے۔ مزید برآں، 15 سال کے نوجوان عدالتی اجازت کے بعد اپنے اثاثے خود سنبھال سکتے ہیں اور کاروبار رجسٹر بھی کروا سکتے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد نوجوانوں کو مزید خود مختاری دینا ہے تاکہ وہ معاشی اور سماجی معاملات میں خود مختار فیصلے کر سکیں۔












