امریکا نے بھارتی طلبہ کو ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر خبردار کیا

امریکا نے بھارتی طلبہ کو خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر ویزا منسوخی اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے بھارتی طلبہ کو ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر خبردار کیا

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں امریکی سفارتخانے نے خبردار کیا ہے کہ امریکا میں زیر تعلیم بھارتی طلبہ کو امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ اگر کسی طالب علم کو گرفتار کیا گیا یا کسی قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو ان کا ویزا منسوخ ہو سکتا ہے۔

امریکا میں امیگریشن سے متعلق نئے قوانین نافذ کیے گئے ہیں جو طلبہ کے لیے بھی موثر ہیں۔ سفارتخانے نے مزید کہا کہ قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر ملک بدری کے ساتھ ساتھ مستقبل میں امریکی ویزا کے لیے نااہلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے طلبہ کو تاکید کی کہ وہ قوانین کی پابندی کریں تاکہ ان کے تعلیمی مواقع اور سفر خطرے میں نہ پڑیں۔ امریکی ویزا کو استحقاق کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، حق کے طور پر نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں