پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے لاہور میں زمان پارک سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا، کہا احتجاج پرامن ہوگا اور رکاوٹ ڈالنے والا خود ذمہ دار ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے لاہور میں زمان پارک سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اور جو بھی راستے میں رکاوٹ ڈالے گا، وہ خود ذمہ دار ہوگا۔
تحریک کے رہنما تین روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جہاں اسٹریٹ موبلائیزیشن کی جائے گی۔ اس دوران سینئیر نائب صدر علامہ راجا ناصر عباس، نائب صدر مصطفی نواز کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اسد قیصر بھی شرکت کریں گے۔
محمود خان اچکزئی اور اسد قیصر لاہور میں سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور اسلام آباد سے لاہور تک راستے میں استقبال کیا جائے گا۔
تحریک کی قیادت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور آرہی ہے اور زمان پارک سے سیاسی سفر دوبارہ شروع کریں گے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، جبکہ اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو متحد کرنا اور آئینی بالادستی کے لئے جدو جہد کرنا ہے۔














