پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں

اسلام آباد میں آج پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی ہوگی، جس میں 10 اہل خریدار حصہ لیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں ہوگی۔ نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں شام 4 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار لیگ میں دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں، جس سے ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔ نیلامی کا عمل براہِ راست پی سی بی اور پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق 12 بولیوں میں سے 10 خریدار اہل قرار پائے ہیں، جن میں ایم نیکسٹ، ڈہرکی شوگر ملز، ایف کے ایس اور دیگر شامل ہیں۔ نیلامی کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سے شہر نئی فرنچائزز کے طور پر منتخب ہوں گے۔

پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا، اور نیلامی کے بعد ایک خصوصی تقریب میں راحت فتح علی خان کی پرفارمنس بھی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں