روزانہ 4 کروڑ افراد صحت معلومات کے لیے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں

روزانہ 4 کروڑ افراد صحت معلومات کے لیے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں، علامات، ادویات اور علاج کے طریقوں کی معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روزانہ 4 کروڑ افراد صحت معلومات کے لیے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو روزانہ 4 کروڑ افراد صحت سے متعلق سوالات کے جوابات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق صارفین علامات، ادویات اور علاج کے طریقوں کی معلومات حاصل کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی پر 5 فیصد سے زائد سوالات صحت سے متعلق ہوتے ہیں۔ 80 کروڑ میں سے 20 کروڑ صارفین ہر ہفتے کم از کم ایک بار صحت معلومات کے لیے استفسار کرتے ہیں۔

زیادہ تر لوگ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے سر درد کی سنگینی کیا ہے یا پیچیدہ تشخیص کا مطلب کیا ہے۔ 55 فیصد صارفین علامات، 52 فیصد صحت سوالات، 48 فیصد طبی اصطلاحات اور 44 فیصد علاج کے آپشنز جاننے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا سہارا لیتے ہیں۔

اوپن اے آئی کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ان لوگوں کے لیے مفید ہے جنہیں فوری طبی مدد حاصل کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں