کیمبرج میں پاکستانی سنبل صدیقی میئر اور برہان عظیم ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے۔ یہ دونوں پہلی بار میساچوسٹس میں پاکستانی مسلمان عہدے دار ہیں۔
کیمبرج: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر کے دونوں عہدوں پر پاکستانی نوجوان منتخب ہوئے ہیں۔ 5 جنوری کو ہونے والے انتخاب میں کراچی کی سنبل صدیقی کو سال 27-2026 کے لیے تیسری بار کیمبرج سٹی کی میئر جبکہ بورے والا کے برہان عظیم کو کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب کیا گیا۔
سنبل صدیقی، جو ایک وکیل ہیں، 2017 میں پہلی بار کیمبرج کونسل کے لیے منتخب ہوئیں اور 2020 سے 2024 تک دو بار کیمبرج کی میئر بن چکی ہیں۔ وہ ریاست میساچوسٹس کی تاریخ میں کیمبرج کی پہلی مسلمان میئر اور ایشیائی خاتون ہیں جو مسلسل تیسری بار منتخب ہوئی ہیں۔
برہان عظیم، جو ایم آئی ٹی یونیورسٹی بوسٹن سے انجینیئر ہیں اور پروفیسر منیر چوہدری کے بیٹے ہیں، کیمبرج سٹی کی تاریخ کے کم عمر ترین کونسلر رہ چکے ہیں اور اب دوسری بار کونسلر منتخب ہوکر کم عمر ترین ڈپٹی میئر بن گئے ہیں۔












