ملک کے ہوائی اڈوں پر جدید اسکیننگ مشینز کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے سکیورٹی نظام مؤثر بنے گا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر جدید اسکیننگ مشینز کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے سروے مکمل کر کے اس منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔
نئی مشینز سے مسافروں کے سامان کی بروقت اسکیننگ اور سکیورٹی کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے کے تحت کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے ہوائی اڈوں پر جدید ترین مشینز نصب کی جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اربوں روپے مالیت کا ہے اور اس سے مسافروں کو سہولت ملے گی جبکہ عالمی سکیورٹی معیارات کو بھی پورا کیا جائے گا۔














