ایران کی امریکا کو سخت جواب دینے کی دھمکی

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا، جبکہ ملک اندرونی مظاہروں اور اقتصادی بحران سے نبردآزما ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی امریکا کو سخت جواب دینے کی دھمکی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جارحانہ بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی غلط اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج پہلے سے زیادہ تیار ہیں اور کسی بھی جارح کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔

ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر تہران پرامن مظاہرین کے خلاف کارروائی کرے گا تو امریکا مداخلت کرے گا۔

ایران اس وقت اسرائیل اور امریکا سے ممکنہ خطرات اور ملکی اقتصادی بحران کے باعث مظاہروں کا سامنا کر رہا ہے۔ حکومت نے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو ماہانہ سبسڈی دینا شروع کی ہے، لیکن ریال کی قدر میں کمی کے باعث بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ایران کے نائب صدر نے کہا کہ ملک کو اقتصادی جنگ کا سامنا ہے اور فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں اور اب تک 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں