علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، گرفتاری کے وارنٹ جاری

اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو شراب و اسلحہ کیس میں اشتہاری قرار دے کر گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، گرفتاری کے وارنٹ جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں، جبکہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کے دوران یہ زبانی فیصلہ سنایا۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب و اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے اور یہ کیس اسلام آباد کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں