سہیل آفریدی کی بینظیر بھٹو یونیورسٹی کی وائس چانسلر کو اردو میں تقریر کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی کی وائس چانسلر کو آئندہ اردو میں تقریر کرنے کی ہدایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اردو میں تقریر کی ہدایت

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شہید بینظیر بھٹو ویمنز یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی انگریزی میں تقریر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اردو میں خطاب کرنے کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں کہا کہ قومی زبان اردو ہے اور سرکاری تقریبات میں اردو کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ انگریزی میں تقریر کی گئی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس موقع پر ہال میں طلبا کی تالیوں کی گونج تھی۔ بعد ازاں، امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں 14 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ہیں، مگر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آفریدی قوم نے پاکستان کے لیے بارہا قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ملک کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں