قومی بچت سکیموں کے منافع میں ردوبدل کا اعلان

قومی بچت سکیموں کے منافع میں 5 جنوری 2026 سے ردوبدل، بعض اسکیموں پر کمی اور کچھ میں اضافہ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی بچت سکیموں کے منافع میں کمی اور اضافے کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق 5 جنوری 2026 سے ہوگا۔ بعض اسکیموں پر منافع میں کمی کی گئی ہے جبکہ کچھ میں سرمایہ کاروں کو بہتر ریٹرن دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 23 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد نئی شرح 11.08 فیصد سالانہ مقرر کی گئی ہے۔ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسس پوائنٹس کم کر کے 12.48 فیصد سالانہ کر دیا گیا ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے، جہاں منافع کی شرح میں 36 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر کے نئی شرح 10.56 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگز اکاؤنٹس پر منافع میں 40 بیسس پوائنٹس اضافہ کے بعد دونوں اسکیمیں 11 فیصد سالانہ منافع فراہم کریں گی۔

اسلامی بچت اسکیموں میں بھی معمولی رد و بدل کیا گیا ہے۔ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ پر منافع 9.96 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سالہ اور پانچ سالہ مدت کے لیے بالترتیب 10.2 فیصد اور 10.44 فیصد سالانہ منافع دیا جائے گا۔ یہ تبدیلیاں مجموعی معاشی حالات اور مارکیٹ رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں