اسلام آباد میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی یونٹ قائم

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے وزیر پبلک سیکیورٹی سے ملاقات کے دوران اسلام آباد میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی یونٹ کے قیام کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی یونٹ قائم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد میں خصوصی تحفظ یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

نقوی نے یہ اعلان بیجنگ میں چین کے وزیر پبلک سیکیورٹی وانگ ژیاؤہونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور فوری ردعمل نظام کی ترقی پر اتفاق کیا، جس میں پولیس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرامز شامل ہیں۔

چینی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ نقوی نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا جس پر چینی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں وزراء نے سائبر جرائم کی روک تھام اور نیشنل سائبر کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی کی صلاحیت بڑھانے میں چینی اداروں کی مدد حاصل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ دونوں ممالک ہر تین ماہ بعد مشترکہ ورکنگ گروپ کی ملاقاتیں کریں گے جبکہ سالانہ وزارتی سطح پر اجلاس منعقد ہوگا۔ نقوی نے چینی وزیر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

دیگر متعلقہ خبریں