ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس سے نئی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1028 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 173 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر کم ہوکر 4444 ڈالر پر آ گیا ہے۔














