لاہور بورڈ نے رمضان کے باعث میٹرک کے امتحانات 27 مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عیدالفطر کے بعد امتحانات ہوں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور بورڈ نے رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 27 مارچ سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امتحانات کی نئی تاریخیں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد ہوں گی اور لاہور بورڈ نے اس کے لیے پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز سے منظوری طلب کی ہے۔
طلبہ کی رائے ہے کہ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں اور عیدالفطر پر ایک ہفتہ کی چھٹیاں دی جائیں۔ اسی دوران پاکستان سپر لیگ کا آغاز بھی 23 مارچ سے ہو رہا ہے۔















