پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹیم کے بلند حوصلوں کا اظہار کیا ہے۔
دمبولا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج شام 7 بجے دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور کھلاڑی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ سری لنکا کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے مفید ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم مثبت نتائج حاصل کرے گی۔
پاکستانی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔
دمبولا میں گزشتہ تین دنوں میں بارش ہوتی رہی، جس کی وجہ سے پہلا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا، تاہم آج بارش کے امکانات کم ہیں اور موسم میچ کے لیے سازگار رہنے کی توقع ہے۔















