بنگلادیش کو الٹی میٹم نہیں دیا گیا، بی سی بی کا وضاحتی بیان

بی سی بی نے بنگلادیش کو الٹی میٹم دینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آئی سی سی سے تعمیری رابطے جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش کو الٹی میٹم نہیں دیا گیا، بی سی بی کا وضاحتی بیان

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ رابطے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کو کسی قسم کا الٹی میٹم نہیں دیا گیا۔

بی سی بی نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے ان کے خدشات کو آئی سی سی نے تسلیم کیا ہے اور بنگلادیش کے میچز کی منتقلی کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بنگلادیش کی ورلڈ کپ میں شرکت کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا جائے گا اور تمام تحفظات کو مل کر حل کیا جائے گا۔

بی سی بی نے میڈیا میں گردش کرنے والی الٹی میٹم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کے ساتھ رابطے تعمیری انداز میں جاری رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں